راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور اور اوکاڑہ کا دورہ کیا اور یادگار شہداءپر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے دورہ بہاولپور اور اوکاڑہ کے دوران خیرپور ٹامیوالی میں فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں جے ایف 17 تھنڈر، گن شپ ہیلی کاپٹرز اورمشینی دستوں نے شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے افسران وجوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
آرمی چیف نے بہاولپور، اوکاڑہ فارمیشن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے بلند جذبے، اعلیٰ تربیتی معیار تربیت کو سراہا اور جوانوں کو ہر طرح کے حالات میں قوم کی خدمت کی ہدایت کی۔
تبصرے بند ہیں.