سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری

19

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ۔

 

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر آٹھ دسمبر کو سندھ اسمبلی میں پولنگ ہو گی ۔ یہ نشست مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

 

پی پی پی رہنما نے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں انہوں نے مجھے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا کہا تھا ۔

تبصرے بند ہیں.