تجارتی فروغ کیلئے امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے

17

لاہور: امریکا پاکستان کی معاشی مشکلات دور کرنے کیلئے تیار ، دونوں ممالک کا سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکمت عملی پر فوی عمل کرنے پر اتفاق ۔

 

اس حوالے سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پانچ سالہ پروگرام کے تحت پاکستان میں تجارات اور سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے گا جس سے اس کی معیشت مضبوط ہوگی ۔

 

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران نجی شعبے کے ذریعے پاکستان میں 25 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کی مدد سے مزید 75 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان ہے جس کے بعد پاک امریکا تجارت کے حجم میں 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوجائے گا۔

 

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ملک میں استحکام ضروری ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مستقبل کے بارے میں یقین ہونا ضروری ہے معاشی استحکام بہت ضروری ہے ۔

 

اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے پاکستان اپنی معیشت کو بہتر کر رہا ہے پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے ماحول کو سازگار کر رہا ہے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.