باجوڑ میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی جوان شہید

5

راولپنڈی: باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو فوجی جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب ضلع باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ وہ سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریش کیا گیا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ کے 33 سالہ نائیک تاج محمد اور مالاکنڈ کے 30 سالہ لانس نائیک امتیازخان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ 

تبصرے بند ہیں.