اختیارات کا ناجائزہ استعمال، نیب نے فیصل واوڈا کو طلب کر لیا

11

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) مجاز اتھارٹی نے پبلک آفس ہولڈرز، اتھارٹی کے مالی فوائد اور اتھارٹی کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل واوڈا کو طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کے الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔
فیصل واؤڈا کو 17نومبر 2022ءکو دوپہر 2بجے قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد آفس جی سیکس میلوڈ میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے فیصل واوڈا کو دستاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.