لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پولیس موبائل پر حملہ ہوا ہے ، حملے میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی چوکی عباسہ خٹک کی موبائل پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، شہید ہونے والوں میں چوکی انچارج اور ڈرائیور سمیت 6 اہلکار شامل ہیں، پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.