توشہ خانہ کیس،دبئی میں مقیم بزنس مین نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

35

لاہور(نیو  نیوز)عمران خان   نے توشہ خانہ سے خریدی گھڑی کس کو فروخت کی ؟معروف بزنس مین عمر فاروق نے نیو نیوز سے گفتگو میں گھڑی خریدنے کی تصدیق کردی

 

بزنس مین عمر فاروق کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے فرح گوگی کےذریعے ڈیل کرائی ،گھڑی،کف لنک  اور قیمتی پین سمیت پورا سیٹ  دو ملین ڈالر میں خریدا ،

 

دوسری جانب تحریک انصاف نے توشہ خانہ کی گھڑی عمرفاروق ظہورکو فروخت  کرنے کی تردید کردی ،فواد چودھری کہتے ہیں موصوف کو  کبھی گھڑی فروخت کی گئی    نہ ہی اس کا عمران خان سے کوئی  تعلق ہے،پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی بھی وزیر اعظم کو تحفہ نہیں دی گئی ،
جب عمران خان  پر کیس بنانے کیلئے کچھ نہیں ملا تو گھڑی بیچنے کا کیس بنادیا گیا۔

واضح رہے کہ تاجرعمر فاروق ظہور متحدہ عرب امارات میں لگژری گاڑیوں،گھڑیوں کی خریدوفروخت کرتےہیں ،ماڈل صوفیہ مرزا کے  سابق شوہر ،شاہی خاندان کےقریب بھی سمجھےجاتےہیں۔

تبصرے بند ہیں.