یورپی یونین کی ایران کے وزیر داخلہ سمیت اہم شخصیات پر پابندیاں

14

پیرس: یورپی یونین نے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے ردعمل میں وزیر داخلہ ، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی سمیت 29 افراد اور تین تنظیموں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ۔

 

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یورپی یونین ایران میں مظاہرین کے خلاف پُرتشدد کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے پُرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں ۔

 

پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی عہدے دار اور افراد یورپی یونین کے رکن ممالک کا سفر نہیں کرسکیں گے ۔ یورپ میں ان کے اثاثے منجمد کرلیے جائیں گے اور یورپی یونین کے شہری اور کمپنیاں ممنوعہ فہرست میں شامل افراد اور ایرانی اداروں کے ساتھ کوئی مالی لین دین نہیں کرسکیں گے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.