عمران خان کےبیٹے قاسم اور سلیمان  لندن واپس روانہ ہو گئے

29

لاہور : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان  لندن  واپس روانہ ہو گئے ۔

 

تفصیلات کے  مطابق قاسم اور سلیمان عمران خان کی عیادت کے لئے پاکستان آئے تھے ۔ دونوں نے اپنے والد عمران خان کے ساتھ چند  روز گزار ے۔پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث اپنی سیاسی مصروفیات  محدود کردیں تھیں ۔قاسم اور سلیمان  کی  زمان پارک  سے روانگی کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات  کئے گئے تھے ۔

 

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا ،عمران خان کے زخمی ہونے کی اطلاع پر  ان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان گزشتہ جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.