عمران خان نے امریکا کے سازش کے اپنے بیانیے پر یوٹرن کی وضاحت کردی

84

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف  نے  امریکا کی طرف سے  شازش کے بیانئے کی وضاحت میں کہا  کہ میرےبیان کو ن لیگ والوں نے  توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ، ہم  دوستی سب سے چاہتے ہیں لیکن کسی کی  غلامی نہیں کریں گے ۔

 

عمران خان کا کہنا تھا حکومت کا پروپیگنڈا سیل میرے  انٹرویوز میں سے چیزیں چن چن کر نکال رہا ہے اور اچھالتا ہے ، عمران خان نے  اہم  عہدوں پرتقرریوں پر نواز شریف سے مشاورت  پر بھی غصے کا اظہار کیا ہے   ان کا کہنا تھا آرمی چیف کی تعیناتی پر مفرور سے مشورہ خفیہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔

 

آرمی چیف کی تعیناتی بارے مشاورت  پر عمران خان  نے  قانونی کارروائی  کرنے کا اعلان کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف کی اتنی بڑی پوزیشن پر وزیراعظم ایک مفرور سے کیسے بات کرسکتاہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے یا کب ہوں گے کیا  اسکا فیصلہ بھی سزا یافتہ شخص  کرے گا؟

تبصرے بند ہیں.