خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگنے کا امکان

39

پشاور :خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے صوبے میں گورنر راج کی دھمکی دے دی ۔ اختیار ولی نےکہا   جب صوبائی وزیر وفاق اور رانا ثناءاللہ کے خلاف بندوق اٹھاتا ہے ،تو   گورنر راج کا ہی آخری آپشن بنتا ہے ۔

 

اختیار ولی  کے  جواب میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کو چاروں صوبوں میں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے عمران خان نے ضمنی انتخابات میں 13جماعتوں کو شکست دی ہے۔

 

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ  کوئی مائی کا لعل  کے پی میں گورنر راج نہیں لگا سکتا،اسمبلی میں اے این پی کے سردار حسین بابک اور شوکت یوسفزئی کے مابین بھی تلخ جملوں کا مقابلہ ہوا ،سردار حسین بابک نے کہا کہ تحریک انصاف وضاحت کریں گزشتہ چار سالوں کے دوران این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد کیوں نہیں کیا گی؟

 

سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ9 سالوں کے دوران صوبے کو دیوالیہ کر دیا ہے ،شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہمیں گورنر راج کی دھمکی دی جارہی لیکن قوم پرست خاموش ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.