الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ کر دیا

20

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس ایک مرتبہ پھر ڈی لسٹ کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پہلے 7 نومبر کو کیس ڈی لسٹ کیا تھا اور 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا تھا تاہم اسے ایک بار پھر ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔ 
قبل ازیں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 19 ستمبر کو ہوئی تھی جس کے باعث سات نومبر کو سماعت مقرر ہوئی تاہم اسے ڈی لسٹ کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر کو مقرر کی گئی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.