بائیڈن، شی جن پنگ نے ملاقات میں اپنی اپنی ترجیحات اور خدشات پر کھل کر بات کی: وائٹ ہاؤس

84

نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن اور صدر شی جن پنگ نے بالی میں ہونے والی ملاقات میں متعدد مسائل پر اپنی اپنی ترجیحات اور خدشات پر کھل کر بات کی ۔

 

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے شی جن پنگ پر واضح کیا کہ امریکا (چین) کے ساتھ دفاع اور سرمایہ کاری میں بھرپور مقابلہ جاری رکھے گا ۔ اس کے علاوہ امریکا اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کوششوں کو ہم آہنگ بھی کرے گا۔

 

امریکی صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس مقابلے کو تنازعہ کی طرف نہیں جانا چاہئے بلکہ ہمیشہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے ۔

 

وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی سمیت ممکنہ تعاون کے شعبوں پر زور دیا۔ انہوں نے سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کے معاملے کو بھی اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان میں یکطرفہ تبدیلیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ دنیا آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے۔

 

واضح رہے کہ جی 20 کے سربراہی اجلاس میں آئے چین اور امریکی کے صدور نے سائیڈ لائن ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی ۔

 

تبصرے بند ہیں.