جی ٹی روڈ پر عمران خان کا بیانیہ لاتعداد عوام تک پہنچ چکا ہے: شاہ محمود قریشی

52

منڈی بہاؤالدین: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب تقریریں کرنے کا وقت نہیں اب حقیقی آزادی حاصل کرنے کا وقت ہے ۔ جی ٹی روڈ پر عمران خان کا بیانیہ لاتعداد عوام تک پہنچ چکا ہے ۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں ملک کو خوشحالی کی طرف واپس لائیں گے ۔ اب ہر گھر میں عمران خان پیدا ہوگیا ہے ۔ ہر گھر میں عمران خان کا پیغام پہنچ گیا ہے ۔

 

انہوں نے رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لو ہم کسی سے نہیں ڈرتے ، جسے چاہو سامنے لے آؤ ۔ قاتلانہ حملے کے بعد بھی پی ٹی آئی کا قافلہ نہیں رکا اور لانگ مارچ جاری رہا ۔ منڈی بہاؤالدین کے لوگ کسی سے نہیں ڈرتے ، رانا ثنا اللہ کہتا ہے میں نے سندھ سے پولیس منگوا رکھی ہے ۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک سچ لکھنے والا صحافی کینیا میں قتل کردیا جاتا ہے ۔ سچ لکھنے والے صحافی کو انصاف نہیں ملتا تو کوئی اور بھی سچ نہیں لکھے گا ۔ اگر ہم نے سچ لکھنے اور بولنے والوں کا ساتھ نہ دیا تو کوئی ہمارا ساتھ نہیں دیگا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.