پی ٹی آئی دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا

56

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنا کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس میں  آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ دھرنے اور رستوں کی بندش سے متعلق آئی جی اسلام آباد17 نومبر کو رپورٹ پیش کریں۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد کے تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنا کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت کی۔وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری شبیر خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر صوبائی حکومت کا معاملہ  ہے ۔

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ موٹروے سبجیکٹ ہے فیڈرل حکومت کا ، حکومت موٹروے کو کیوں نہیں کھلواتی؟ پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج ہوتا ہے پھر وہ کیوں آپ بند کرتے ہیں۔ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  اچھی سی رائیٹ فورس کیوں نہیں بناتے کنٹینر کیوں لگاتے ہیں ،کنٹینر لگانے کی بجائے کوئی اور کیوں نہیں طریقے استعمال کرتے۔

تبصرے بند ہیں.