گرمیوں کی چھٹی ،سردیاں آگئیں

33

 

اسلام آباد: گرمیوں کی چھٹی ،سردیاں آگئی ہیں ۔اسلام آبادسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ مری میں روئی کے گالوں نے سفید چادر اُڑھ لی ۔چلاس میں بابو سر ٹاپ ، فیری میڈوز اور بیس کیمپ پر بھی برفباری جاری ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے آج بالا ئی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 

آج سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت منفی 09 ،کالام ،اسکردو منفی 05 اور استور میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.