پی ٹی آئی سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کر ئے گی ،فواد چودھری  

15

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی سینئر نائب فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ  کل صبح تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں عمران خان پر ہونیوالے حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کر رہے ہیں ۔

 

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ تویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ  ‏ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی  ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی،کل  تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی متعلقہ رجسٹری میں پیش ہوں گےسپریم کورٹ کی توجہ بذریعہ درخواست اس طرف دلائی  جائیگی ۔ا ن کا  کہنا تھا کہ پولیس نے  دباؤ  میں آکر   ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا ہے ۔

 

 

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر  قاتلانہ حملہ ہوا تھا ، حملے میں عمران خان سمیت  13 افرد  زخمی  جبکہ  ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.