شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں، تمام فیصلے نواز شریف کر رہا ہے: شیخ رشید 

6

 

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں تمام فیصلے نواز شریف کر رہا ہے۔

 

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بےاختیار وزیر اعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔ گیلپ کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سے نالاں ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔ بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی۔ فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں ۔30 نومبر تک آر یا پار ہوجائے گا۔

 

 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔ نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہےہیں۔نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

تبصرے بند ہیں.