پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن ایچ ای سی میں پنجاب کی نمائندہ مقرر

22

 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الٰہی نے معروف ماہر تعلیم اور ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں پنجاب کا نمائندہ مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ   پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے معروف ماہر تعلیم اور ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن نے ملاقات  کی ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کی نئی تقرری کے حوالے سے نیک خواہشات کااظہار کیا۔  پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن نے  وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن نے پنجاب میں انٹرپرینیور شپ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیاہے۔پنجاب کے تعلیمی نظام میں انٹرپرینیورشپ  پروگرام کے ذریعے انقلاب برپا کرنے والی  پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کے ویژن  سے پاکستان بھر کے یوتھ فائدہ حاصل کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں  صوبہ پنجاب کی متحرک نمائندگی کریں گی۔پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن انٹرپرینیوریل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی معاونت کریں گی۔

پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ملازمتوں کی بجائے  نئے آئیڈیاز کے حامل ایسے ہونہار نوجوانوں کو تیار کریں گے جو روزگار دینے کے ساتھ معیشت کو بھی مضبوط کریں گے۔  تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو نالج بیس اکانومی کی طرف لے جانا ہی وطن  کو موجودہ معاشی بحران سے نکال سکتا ہے۔  وہی ملک  ترقی کر رہے ہیں جو نالج بیس اکانومی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.