لندن ہائیکورٹ کا شہباز شریف کو 30 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

67

لندن: انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کی ہائیکورٹ نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو لیگل کاسٹ ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لندن ہائیکورٹ نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں شہباز شریف 23 نومبر تک 30 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالتی فیصلے میں ان کے داماد علی عمران کو بھی 27 ہزار 55 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے مزید وقت دینے سے انکار کردیا تھا۔
شہباز کے وکلا نے موقف اختیار کیا وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کیلئے مزید وقت دیاجائے جس پر جسٹس میتھیو نیکلن نے کہا میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔ 
عدالت نے شہبازشریف کی جواب کیلئے وقت مانگنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈیلی میل کے دفاع پر جواب جمع کرانے اور عدالتی کارروائی کے اخراجات دینے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.