خیبر پختونخوا کو غیرملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا، سب سے زیادہ قرض بی آر ٹی کیلئے لیا گیا

25

 

پشاور (لحاظ علی) حکومت نے خیبر پختونخوا کو غیرملکی  قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا۔ صوبہ مجموعی طور 359 ارب 33 کروڑ روپے کا مقروض ہو گیا ۔

 

صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق مختلف معاہدوں کے بعد 2027 تک قرضوں کا حجم  مجموعی طور پر 966 ارب 26 کروڑ ہو جائے گا۔ صوبے کے ذمے واجب الادا تمام قرضہ بین الاقوامی اداروں سے لیا گیا۔

 

محکمہ خزانہ کے مطابق صوبے نے کوئی ملکی قرضہ نہیں لیا ۔اگلے 5 سال میں سب سے زیادہ قرض  توانائی، سڑکوں کی تعمیر اور میونسپیلٹی سروسز کیلئے لیا جائے گا ۔ رواں سال قرضوں کی اقساط اور سود کی مد میں بین الاقوامی اداروں کو 25 ارب روپے تک کی ادائیگی کرے گا

 

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سب زیادہ قرضہ 74 ارب روپے بی آر ٹی کی لئے ایشیائی ترقیاتی بنک اور یورپی امدادی ادارے سے وصول کیا ہے۔ زراعت کی لئے 14 ارب روپے، معاشی ترقی کی لئے 60 ارب روپے، توانائی 36 ارب اور صحت کی لئے 29 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے ۔

 

محکمہ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا 106 مدوں میں لئے قرضوں کی اقساط اور انکے سود کی ادائیگی کر رہا ہے۔ صوبہ اس وقت 1982 میں لئے گئے قرضہ اور سود کی ادائیگی کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.