سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی قومی خزانے پر بھاری پڑنے لگی ،ماہانہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کا انکشاف

43

اسلام آباد :سابق وزیراعظم  اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ روپے  جبکہ سالانہ 26 کروڑ 30 لاکھ روپےسے زائد اخراجات  کا انکشاف ہوا ہے ۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کو  فراہم کردہ اہلکاروں پر ماہانہ ایک کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار 800 روپے جبکہ سالانہ 20 کروڑ47 لاکھ75 ہزار 600 روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے علاوہ دیگر سکیورٹی اہلکاروں پر ماہانہ 44 لاکھ 40 ہزار جبکہ سالانہ 5 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار روپے کی لاگت آرہی ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر مامور  گاڑیوں کے پیٹرول اور دیگر اخراجات پر ماہانہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ ہو رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.