سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہر طرف روشنی اور رنگوں کی بہا ر

59

ریاض :سعودی  عرب میں  ہونے والے نور  نامی لائٹنگ تہوار  سے ریاض شہر جگمگا اٹھا ، تہوار میں عالمی آرٹسٹس کے روشنیوں سے بھرے   فن پاروں کی نمائش  کی گئی ۔

 

تقریب کا آغاز دارالحکومت  کے الاسلام پارک میں ہو ا ، تقریب کا مقصد سعودی مملکت کی جانب سے فنون لطیفہ کی عالمی  صلاحیتوں کو حاصل کرنے کی بھرپور  کوشش کرنا تھا ، لائٹنگ فن پاروں میں سائنس ، ثقافت، ماضی  ،مستقبل  سمیت دیگر شعبہ جات   کے فن پاروں کی نمائش کی گئی جنھیں  ڈیجیٹل روشنیوں سے منور کیا  گیا ۔تہوار میں 40 ممالک کے 130 آرٹسٹس کے 190 سے زائد فن پارے شامل کیے گئے ،جن میں 34 فیصد سعودی آرٹسٹس کے فن پارے   شامل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.