عمران خان کے دونوں بیٹے زمان پارک پہنچ گئے

38

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دونوں بیٹے لاہور کے زمان پارک پہنچ گئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق سلیمان اور قاسم پرٹوکول کے ہمراہ زمان پارک پہنچے ، عمران خان کا اسکواڈ قاسم اور سلیمان کو لینے لاہور ائیرپورٹ گیا تھا ۔ میاں اسلم اقبال اور عمر سرفراز چیمہ نے ائیرپورٹ پر اُن کا استقبال کیا ۔

 

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے لانگ مارچ میں اپنے والد پر قاتلانہ حملے کے بعد اُن کی خیریت دریافت کرنے آئے ہیں ۔

 

اس سے قبل برطانوی صحافی پئیرس مورگن کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جو مجھے مارنا چاہتے ہیں وہ دوبارہ بھی حملہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں گر گیا تو وہاں سامنے ایک اور شوٹر تھا ، جب اس نے فائر کیا تو گولیاں میرے اوپر سے گزر گئیں ۔

 

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ دو خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ختم کرنے کے لیے سیاست میں آئے ۔ ایک سازش کے تحت جب ان خاندانوں کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں گھر پر نہیں بیٹھوں گا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.