جو مجھے مارنا چاہتے ہیں وہ دوبارہ بھی حملہ کر سکتے ہیں: عمران خان

22

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جو انہیں مارنا چاہتے ہیں وہ دوبارہ بھی حملہ کر سکتے ہیں ، شفاف تحقیقات کے لیے صرف چیف جسٹس پر اعتماد ہے ۔

 

برطانوی صحافی پئیرس مورگن کو انٹرویو میں عمران خان نے بتایا کہ جب میں گر گیا تو وہاں سامنے ایک اور شوٹر تھا ، جب اس نے فائر کیا تو گولیاں میرے اوپر سے گزر گئیں ۔

 

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ دو خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ختم کرنے کے لیے سیاست میں آئے ۔ ایک سازش کے تحت جب ان خاندانوں کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں گھر پر نہیں بیٹھوں گا ۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلق آقا اور غلام جیسا ہے ۔ جب پاکستان کی ضرورت پڑتی ہے اپنے مقصد کے لیے پاکستان کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی عزت ہم نے خود کم کی ہے ۔ اس کے لیے میں امریکا کو زیادہ الزام نہیں دیتا ، ہم نے خود کو ٹیشوپیپر کی طرح استعمال ہونے دیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.