(ن) لیگ نے معظم کے گھر والوں کو مقدمے کیلئے 5 کروڑ روپے رشوت دینے کی کوشش کی: شاہ محمود قریشی

29

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے معظم شہید کے گھر والوں کو مقدمے کا مدعی بننے کیلئے رشوت دینے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) والے جاں بحق کارکن معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے اور گھر والوں کو مقدمے کا مدعی بننے کیلئے رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے معظم کے خاندان کو لالچ بھی دیا اور ڈرایا دھمکایا بھی لیکن وہ ان کے لالچ میں نہیں ہوئے، عمران خان پرحملہ کرنے والے کو جنونی کہا تو پھر (ن) لیگ والے معظم کے گھر کیوں گئے؟ ہمارے دئیے گئے تین ناموں پر مقدمہ کرتے، چاہے تفتیش میں جھٹلادیتے، بے نظیر کی شہادت پرزیادہ ردعمل سندھ میں آیا لیکن عوام اس طرح نہیں نکلے۔

تبصرے بند ہیں.