بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

18

سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم 16 ویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں جبکہ بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔
بابراعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ 2,2 مرتبہ سنچری شراکت بنائی جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی، جبکہ بھارت کے روہت شرما کیرئیر میں 14 سنچری شراکت میں حصہ دار رہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے جبکہ 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑ کر جیت کی بنیاد رکھی۔ 
بابراعظم 43 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

تبصرے بند ہیں.