آرمی چیف کی ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

20

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد، فائنل کیلئے گڈلک، پاکستان زندہ باد۔
اس کے علاوہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے بھی سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی فتح پر مسلح افواج کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے جبکہ 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑ کر جیت کی بنیاد رکھی۔ 
بابراعظم 43 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

تبصرے بند ہیں.