ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں نیوزی نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیدیا

9

سڈنی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے ۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے سیمی فائنل کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

 

اس موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے ۔ نیوزی لینڈ میں اچھے بیٹسمین اور بولرز ہیں ۔ ہماری توجہ سیمی فائنل ہے ، جیتنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلے 2 میچز اچھا نہیں کھیل سکے لیکن بعد میں ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ۔ کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے ۔

 

ادھر ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میچ میں بارش کے 8 سے 24 فیصد امکانات ہیں جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔ سڈنی میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں ۔

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان 29ویں بار آمنے سامنے ہو رہے ہیں ۔ جن میں 17 میچز پاکستان اور 11 نیوزی لینڈ کے نام رہے ۔

تبصرے بند ہیں.