پی ٹی آئی احتجاج کے باعث امن و امان کی صورتحال بگڑی تو صوبے میں گورنر راج لگے گا: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن

15

 

لاہور : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج جاری رکھا اور امن و امان کی صورتحال خراب رہی تو پنجاب میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔

 

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج ایک انتہائی اقدام ہوگا۔ گورنر ہاؤس کے گیٹ پر لوگ چڑھ گئے اور اندر گھسنے کی کوشش کی ۔گورنر ہاوس پر حملہ  پاکستان کی تاریخ کی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے۔

 

بلیغ الرحمان نے کہا کہ گورنر راج ناممکنات میں سے نہیں ۔امن و امان اور حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔

 

دوسری طرف پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے گورنر ہاؤس کی رینجرز کے حوالے کرنے کیلئے گورنر پنجاب کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.