سکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ، اہم دہشت گرد لیاقت عرف شاہین مارا گیا، جوان شہید 

25

 

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقہ شاہ کس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک اہم دہشت گرد کمانڈر مارا گیا جبکہ پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ۔مارا جانے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خبیر ضلع کے علاقہ شاہ کس میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشت گرد لیاقت عرف شاہین مارا گیا ۔

 

آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارودی کی بھاری مقدار برآمد کی گئی ۔یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی براہ راست ملوث تھا ۔ اس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان سلیم خان عمر 28 سال ، ساکن ٹوپی صوابی شہید ہوگیا ۔

 

علاقے میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.