جمعرات کو لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا: اسد عمر

9

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جمعرات کولانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ انشاءاللہ جمعرات کو وزیر آباد میں شاہ محمود قریشی اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا۔ اس کے بعد جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ شاہ صاحب لیڈ کریں گے اور میں فیصل آباد ڈویژن سے مارچ لیڈ کروں گا، خیبرپختونخواہ سے بھی تین اطراف سے مارچ ہو گی۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کا آغاز جمعہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کروں گا، ہفتے کو جھنگ، اتوار فیصل آباد، پیر جڑانوالہ، منگل چنیوٹ اور بدھ سرگودھا۔‘ 

اسد عمر نے مزید لکھا ’خیبرپختونخواہ میں جنوبی ضلعوں سے مارچ کی قیادت علی امین، مالاکنڈ ریجن سے محمود خان اور مراد سعید، پشاور ویلی اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔‘ 

تبصرے بند ہیں.