وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات

7

شرم الشیخ: وزیراعظم شہبازشریف نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سے ملاقات کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کے ایم ڈی کی ملاقات ’کاپ 27 ‘ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس دوران وزیراعظم نے آئی ایم ایف پروگرام پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور بحالی کیلئے بجٹ تخمینوں میں تبدیلی لائے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کی معاشی بحالی کی رفتار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور عوام کی جان بچانا اور متاثرین سیلاب کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.