بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی نے اعظم سواتی سے متعلق اسپیشل پرانچ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے

10

کوئٹہ :جوڈیشل اکیڈمی بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل راشد محمود نے اعظم سواتی کے حوالے سے اسپیشل برانچ کی رپورٹ سے متعلق ایک وضاحتی بیان جاری کردیا ۔

 

جوڈیشل اکیڈمی بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل راشد محمود کا کہنا ہے کہ  جوڈیشل اکیڈمی  انسکمب روڈ  پر ایک پرانی عمارت میں کام کررہی ہے ،یہ اکیڈمی صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہے ،جوڈیشل اکیڈمی میں کوئی  رہائشی سہولت نہیں ۔

 

ڈائریکٹر جنرل راشد محمود نے  بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی سے متعلق اسپیشل برانچ کی رپورٹ کو بے بنیاد اور گمراہ کن  قرار د ے دیا ۔

تبصرے بند ہیں.