لانگ مارچ بدھ کو شروع ہو گا: عمران خان

3

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ ایک دن آگے بڑھا دیا ہے جو اب منگل کے بجائے بدھ کو شروع ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہو گا اور ہر صورت میں اپنی منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، آصف زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا جبکہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پرکھڑے فوجی ان کے بچوں کی طرح ہیں۔

تبصرے بند ہیں.