سچ جھوٹ کی کئی تہوں میں چھپا ہے، سواتی صاحب کے کئی دشمن ہیں، پتا نہیں یہ کس نے کیا: چیف جسٹس 

25

 

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کا معاملہ انسانی حقوق سیل میں ہے۔ ہم  چاہتے ہیں کہ تحقیق ہوجائے ۔ سواتی صاحب کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

عمرا ن خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران  سینیٹر اعظم سواتی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ معاملے کو قانون کے مطابق دیکھا جائے۔

 

اعظم سواتی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ اپنی ویڈیو صرف سپریم کورٹ ججز کو دیکھا سکتا ہوں جو ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اس کا ایک حصہ بالکل درست ہے۔ میاں بیوی کی پرائیویٹ لائف کو متاثر کیا گیا ہے۔

 

اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اعظم سواتی صاحب مہربانی فرمائیں، نجی معاملات کو عدالت میں زیر بحث نہ لائیں۔ آپ کو پتہ نہیں کہ آپ کے کون کون سے دشمن ہو سکتے ہیں۔پتہ نہیں یہ کس نے کیا ہے ؟آج کل سچ کو تلاش کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

 

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سچ جھوٹ کی کئی تہوں میں چھپا ہوتا ہے۔ایچ آر سیل سارا معاملہ دیکھ رہی ہے۔ کہتے ہیں تو آج ہی اپ کو دوبارہ بلا لیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.