سپریم کورٹ کا آئی جی پنجاب کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

217

 

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

 

سپریم کورٹ کے جیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے پوچھا کہ ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی جا رہی جس پر آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ پنجاب حکومت نے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو سوموٹو نوٹس لیں گے۔ سوموٹو نوٹس میں آئی جی پنجاب آپ جواب دہ ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ عمران خان اپنے اوپر حملے کی ایف آئی آر وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک فوجی افسر کے خلاف درج کرانا چاہتے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو کہا ہے کہ وہ فوجی افسر کا نام درخواست سے نکالیں پھر ایف آئی آر درج ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.