اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو، چیئرمین سینیٹ نے 14 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی 

15

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کیلئے 14 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی، غفور حیدری، انوارالحق کاکڑ، فیصل سبزواری، طاہر بزنجو، شفیق ترین، سینیٹر مشتاق، سینیٹر قاسم، مظفر شاہ، ہدایت اللہ، کامل علی آغا اور دلاور خان کو شامل کیا گیا ہے۔
صادق سنجرانی کی جانب سے کمیٹی کے قیام سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ارکان کنونیر کا خود فیصلہ کریں گے جبکہ یہ خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور 30 روز میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہو گی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم سواتی سے متعلق ویڈیو کا پتا چلا ہے جس کے بعد وزیر داخلہ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے، تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.