لانگ مارچ کی قیادت میرے لیئے قابل فخر ہے ،شاہ محمود قریشی

7

اسلام آباد :  منگل سے حقیقی آزادی مارچ کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں  ہمارے قائد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا  ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  میرے لئے باعث ِاعزاز ہے کہ میں اس قافلے کی پنڈی تک قیادت کرونگا۔

 

پاکستان تحریک  انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی  نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ،انشاءاللہ منگل سے حقیقی آزادی مارچ کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگا۔جہاں ان بزدلوں نے ہمارے قائد عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا اور  معظم شہید کا خون بہایا گیا  ۔

 

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  میرے لئے   ِاعزاز  کی بات ہے کہ میں حقیقی مارچ کے  قافلے کی پنڈی تک قیادت کرونگا۔راولپنڈی سے چئیرمین عمران خان خود رہبری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.