منگل سے دوبارہ لانگ مارچ  شروع کرنے کا اعلان ، 14 دن بعد میں بھی پنڈی میں جوائن کروں گا: عمران خان

25

 

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے دوبارہ لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ کہتے ہیں منگل سے لانگ مارچ وزیر آباد سے ہی شروع ہوگا اور 10 سے 14 دن میں راولپنڈی پہنچے گا جس کے بعد میں بھی پنڈی میں لانگ مارچ کو جوائن کروں گا۔

شوکت خانم ہسپتال میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ  وہ چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے۔ سائفر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ڈرامہ تھا، اگر ڈرامہ تھا تو اس کی تحقیقات کیوں نہیں کروا رہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ ایسے سائفر آتے رہتے ہیں، میں نے تو ایسے نہیں سنا کہ کسی سائفر میں سفیر کو کہا گیا ہو کہ وزیرِ اعظم کو ہٹا دیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے فوجی افسر کا نام لیا اور اُنھیں پوتے پوتیوں کے سامنے مارا اور اسے کہا گیا کہ عمران خان کے ساتھ ہم یہ کریں گے۔ ساری پاکستانی قوم اس بات سے ہل گئی ہے کہ جو انھوں نے اعظم سواتی کی اہلیہ کو ویڈیو بھیجی گئی ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہییں۔ پورے نظامِ انصاف کی ساکھ اب داؤ پر لگ چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.