عمران خان کی طبیعت بہتر، شوکت خانم کینسر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

10

 

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہوگئی جس کے بعد انہیں شوکت خانم کینسر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

 

عمران خان کو وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے بعد شوکت خانم منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی ٹانگ سے ڈاکٹروں نے گولی کے چار ٹکڑے نکالے اور پلستر کیا۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان کو ڈاکٹروں نے آج صحت یاب قرار دے دیا اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا۔ کچھ دیر بعد عمران خان ہسپتال سے اپنے گھر زمان پارک منتقل ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.