عمران خان پر حملہ ہوئے 3 دن گزر چکے،ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹی: شیخ رشید

20

 

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوئے تین دن گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹی۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پے رُکا ہے ختم نہیں ہوا ۔3 دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی تھانے میں بجلی نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں ۔نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے ۔پیمراکی ناکام سینسر شپ میڈیاکےخلاف سازش تھی۔

تبصرے بند ہیں.