وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا

8

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے پولیس آفیسر غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے اور پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام ہے جس کے باعث انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر قاتلانہ حملے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاو¿س لاہور میں بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.