نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

100

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ 
نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے اور فوج اور عوام کو آمنے سامنے لاکر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے، حکومت پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کی بنیاد پر تمام قانونی تقاضے پورے کرے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سیکیورٹی رسک بن گیا، اس کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے آج لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس بھی بلا لیا ہے جس میں وزیر قانون ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق سمیت سینئر رہنما اور وزراءشرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں حکومت عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.