انگلینڈ سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی، آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

11

سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 4 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ دفاعی چیمپین آسٹریلیا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ 
یوں اب گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں فائنل ہو گئی ہیں کیونکہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے اسی گروپ سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلش ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کیا جبکہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے تھے۔ 

تبصرے بند ہیں.