پی ٹی آئی کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

15

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ہسپتال سے خطاب کے بعد کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’کل پانچ بجے پاکستان کے تمام شہروں میں احتجاجی اجتماع ہوں گے۔ ہر شہر کی احتجاج کی جگہ کا اعلان مقامی تنظیمیں کریں گی۔ ان کو دکھائیں حقیقی طور پر آزاد قوم کو کوئی دبا نہیں سکتا۔ میں خود لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج میں شرکت کروں گا۔‘ 

واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد قوم سے پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا مگر اللہ نے محفوظ رکھا، بہتر ہوتے ہی ایک بار پھر سڑکوں پر نکلوں گا اور اسلام آباد کیلئے کال دوں گا تاہم تین لوگوں کے مستعفی ہونے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.