پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ

20

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )  نے  لانگ مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا  ہے ۔

‏پی  ٹی آئی  کے   شوکت خانم ہسپتال میں ہونے والا  مشاورتی اجلاس کے بعد   پارٹی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  لانگ مارچ ہر صورت  جاری رہے گا، اجلاس میں ڈاکٹرز نے عمران خان کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، اجلاس  کے شرکاء نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی،‏

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس نےمعظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کیا، ‏لیڈرشپ نے اس حملے کے پس منظر کاتفصیل سے جائزہ لیا، اور اسے ایک سوچی سمجھی سازش کا پیش خیمہ قرار دیا ہے ،اس ضمن میں سوشل میڈیا اور میڈیا میں مخصوص صحافیوں کے بیانات اور ملزم کی ویڈیو لیکس کا جائزہ لیا گیا،

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا،واقعہ کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے ،عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے دو کارکنان گرفتار ہیں ۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں، عمران خان پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی علامت ہیں۔

تبصرے بند ہیں.