اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ جمعہ کے بعد احتجاج ہو گا اور جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ، احتجا ج جارہے گا ۔
اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کی کال دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے کل رات مجھے پیغام دیا ہے کہ جو بھی حالات ہوں کھڑے رہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ مشکلات بعد آنے والا وقت زیادہ اہمیت رکھتا ہے جس کے بعد آپ بغیر کسی افسوس کے خدا کا سامنا کر سکتے ہیں، خود کو خوفزدہ نہ ہونے دیں، آخر کار اس دنیا یا آخرت میں انصاف ہو کر رہے گا۔
تبصرے بند ہیں.