معاملہ خاصا الجھا ہوا ہے، ایک پستول،9 گولیاں، 14 زخمی؟ ملزم کو پکڑنے والے نوجوان کا بیان کوئی اورہی کہانی سناتا ہے:  سعد رفیق 

23

 

اسلام آباد: وزیر ریلویز اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے وفاق اور پنجاب کے تحقیقاتی اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ دیکھنا ہوگا یہ حملہ میچ گرنے کرنے اور انتشار پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کا منصوبہ تو نہیں؟

 

اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  یکطرفہ موقف اور الزام تراشی ناقابل قبول ہے۔ دیکھنا ہوگا  یہ کسی دشمن کی سازش تھی یا  اس کا فائدہ کس فریق کوہوسکتا ہے یا کون اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے؟ حملہ آور سچ کہ رہا ہے یا میچ گرم کرنے اورانتشار پھیلاکر سیاسی فائدہ اٹھانےکا کو ئی پلان تو نہیں تھا۔

 

 

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی راہنماؤں کا اپنے حامیوں کو بدلہ لینے کیلئے اشتعال دلوانا، وزیر داخلہ کے گھرفیصل آباد پر دھاوا بلوانا ، کور کمانڈر پشاور کی رہائش گاہ کے باہراشتعال انگیزی اور وفاقی وصوبائی اداروں پرمشتمل جے آئی ٹی بنا ئی جاۓ ۔وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور  تحریک انصاف اگرمعصوم ھے  تو مل کر سچ تک پہنچیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاۓ خیر اور اس گھناؤنےعمل کی پر زورمذمت کرتا ہوں۔ عمران خان کے کنٹینر پر حملے کا معاملہ خاصا الُجھا ہوا ہے۔ ایک پستول 9 گولیاں ،14 زخمی؟ حملہ آور کو پکڑنے والے پی ٹی آئی کارکن کا موقع پر ویڈیو بیان کوئی اور کہانی سناتا ہے ۔ عمران حکومت کی پنجاب پولیس کےزیر حراست ملزم کے اعترافی بیانات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.