پسٹل 20 ہزار میں خریدا، 26 گولیاں تھیں، 8 فائر کیے، عمران خان کے گارڈ زنے بھی فائرنگ کی: ملزم کا ایک اور اعترافی بیان

18

 

گجرات : سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ کرنے والے شخص کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ پسٹل 20 ہزار میں خریدا ٹارگٹ صرف اور صرف عمران خان تھا۔

 

پولیس کی حراست میں دیے گئے بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسرار صاحب کو سنا ہے۔ ٹی ایل پی کے رہنما سعد رضوی کے بیانات بھی سنتا ہوں۔ میرے پسٹل میں 26 گولیاں تھیں۔8 فائر کیے ،9 ویں گولی پسٹل میں پھنس گئی تھی۔

 

ملزم کا مزید کہنا ہے کہ میرا ٹارگٹ عمران خان تھا۔ کنٹینر پر عمران خان کے سامنے کھڑے گارڈ نے اوپر سے مجھ فائرنگ کی ۔میں سائیڈ پر ہوگیا اور فائر ساتھ کھڑے دوسرے افراد کو لگے جن میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا۔

 

ملزم نے مزید کہا کہ جس شخص نے اوپر سے فائرنگ کی اس کو پہچانتا ہوں۔ اسلحہ وزیر آباد سے 20 ہزار روپے میں بٹ نامی شخص سے خریدا تھا ۔میں اکیلا ہوں میرے پیچھے کوئی نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.